ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریاست بھر میں جوش وخروش کے ساتھ راجیو اتسوا تقریبات

ریاست بھر میں جوش وخروش کے ساتھ راجیو اتسوا تقریبات

Wed, 01 Nov 2017 00:40:54    S.O. News Service

بنگلورو،31؍اکتوبر(ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور) ریاست کے یوم تاسیس کے سلسلے میں  بڑے پیمانے پر راجیو اتسوا تقریبات کا اہتمام ریاست بھر میں کیا جارہاہے۔ ریاست بھر کا کنڑیگا طبقہ اس دن کو تہوار کی طرح مناتا ہے۔ ریاستی حکومت کی طرف سے جہاں متعدد سرکاری پروگرامس منعقد ہوتے ہیں، وہیں کنڑا نواز ادارے اور انجمنیں بھی اس جشن کا جوش وخروش سے اہتمام کرتے ہیں۔ ریاستی محکمۂ تعلیمات کی طرف سے کل صبح راجیواتسوا تقریبات کا بڑے پیمانے پر اہتمام رہے گا ،جبکہ شام میں ریاست کی 62 ممتاز شخصیات کو راجیواتسوا ایوارڈ سے سرفراز کرنے کیلئے محکمۂ کنڑا اینڈ کلچر کی طرف سے رویندرا کلاکشیترا میں تقریب اعزازات منعقد کی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ سدرامیا تقریب میں شرکت کرکے ان شخصیتوں کو راجیواتسوا ایوارڈ سے سرفراز کریں گے۔امسال راجیواتسوا ایوارڈ یافتگان میں ریاست کے ممتاز مترجم اور فارسی زبان کے ماہر سید احمد ایثار ،ایک اور ادبی شخصیت ومترجم ماہر منصور کے علاوہ شعبۂ زراعت میں نمایاں خدمات انجام دینے والے عبدالقادر امام صاب کو راجیواتسوا ایوارڈ کیلئے منتخب کیاگیا ہے۔


Share: